خاطب
روضہ پو تیرے راجا واروں تو کیا کیا واروں
میں ہیرے کاں سے لاؤں میں موتی کاں سے لاؤں
آنکھوں میں میرے آنسو آنسو چڑھا نے آئیوں
اللّٰہ لاَ اِلٰہ صلّی علٰی محمدؐ
❦ ❦ ❦
ہریالا ہے ہری بھی ہریالا میرا ساجن
ہریالا اس کا گنبد ہریالے میرے زخماں
سبزہ ہے رنگ اس کا سبزہ چڑھانے آئیوں
اللّٰہ لاَ اِلٰہ صلّی علٰی محمدؐ
❦ ❦ ❦
دُنیا بنانے والے کیا کیا بناکے لائے
پورا غلاف کعبہ زر کا بنا کو لائے
میں تو غلام تیرا اپنا بنانے آئیوں
اللّٰہ لاَ اِلٰہ صلّی علٰی محمدؐ
❦ ❦ ❦
کعبہ بھی کالا، کالا کمبلی بھی کالی، کالی
کس کے میں پھیرے پھرنا کس کا طواف کرنا
اپنا ہے کون قبلہ، قبلہ بنانے آئیوں
اللّٰہ لاَ اِلٰہ صلّی علٰی محمدؐ
❦ ❦ ❦
دُنیا کے سارے حاجی قربانی دینے آئے
بکرے اٹھاکے لائے اونٹا پکڑ کے لائے
میں تو غریب مولیٰ قربان جانے آئیوں
اللّٰہ لاَ اِلٰہ صلّی علٰی محمدؐ
❦ ❦ ❦
میرا نہیں ہے کوئی اپنا تجھے بنائیوں
دل ہے میرا مدینہ دل میں تجھے بسائیوں
روضہ سے کیسے جاؤں روضہ پو تیرے آئیوں
اللّٰہ لاَ اِلٰہ صلّی علٰی محمدؐ
٭ ٭ ٭